Masawat mard o zan

مساوات مرد و زن:



آج پوری دنیا میں مساوات کے نام پرتحریک چلائی جا رہی ہے ،جسکے مطابق عورتیں مردوں کے برابر حقوق کا مطالبہ کر رہی ہے۔ آج ہر شعبہ میں مرد وعورت کی برابری کے نعرے لگاۓ جا رہے ہیں،لیکن میری سمجھ میں یہ نہیں آرہا ہے کہ مرد و عورت برابر کیسے ہو سکتے ہیں جبکہ انکی تخلیق ہی ایک جیسی نہیں ہے۔مرد و عورت دو الگ شخصیتیں ہیں جو ایک نہیں ہو سکتی  تو پھر وہ برابر کیسے ہوۓ؟؟؟
        ہاں وہ مل کر ایک دوسرے کی تکمیل ضرور کرتے ہیں۔کیونکہ وہ بنے ہی ایک دوسرے کیلئے ہیں۔مرد وہ کر سکتا ہے جو عورت نہیں کر سکتی اور جو عورت کر سکتی ہے وہ مرد کر ہی نہیں سکتا۔ دونوں کے لۓ الگ الگ زمہ داریاں ہیں جسکے لئے وہ بناۓ گئے ہیں۔ اور جب دونوں مل کر اپنے کام سنبھالیگے تب کہیں جاکر دنیا میں امن و سلامتی پید ہوگی اور ایک ترقی یافتہ معاشرہ وجود میں آئیگا۔
   مساوات یا خوشنما دھوکہ :
 آج  مساوات مرد وزن کا نعرہ لگانے والے یہی وہ لوگ ہے جنہوں نے ایک دور میں عورت کو اسکے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا تھا بلکہ اسے تو انہوں نے انسان بھی سمجھنا گوارا نہیں کیا تھا پھر اب اچانک اس نعرۂ مساوات کا کیا مطلب ہے؟؟؟کیا یہ واقعی عورت کو اسکاحق دینا چاہتے ہیں یا پھر یہ بھی عورت کو برباد کرنے کی کوئی نئی سازش  ہے؟؟
   

 
 مساوات کے نام پر عورتوں کو  ملے حقوق:
مساوات کے نام پر عورت کو اگر کچھ ملا ہے تو وہ ہے گھروں سے نکل کر سڑکوں پر گھومنے کی آزادی۔حقوق کے نام پر ، مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی خواہش میں عورت کو جو کام ملے ہیں وہ ہیں ریسیپشنسٹ ، پرسنل اسسٹنٹ ، سیکریٹری ،ائیر ہوسٹس ، یا ٹی وی اشتہاروں کی ماڈلنگ کرنا،ایکٹنگ کرنا اور اس جیسے بہت سے کام جہاں عورت ہے بھی تو صرف اور صرف اپنی اداؤں اور حسن کی نمائش سے مردوں کا دل بہلانے کے لئے۔
   بہت کم ایسے شعبے ہیں جہاں عورتیں  مہذب طور پر اپنے کام انجام دے رہی ہوں۔اور جو بڑے بڑے شعبے ہیں جہاں ہمارے ملکی ،سیاسی سماجی مسائل حل ہوتے ہیں وہاں عورتوں کا بہت ہی کم حصہ ہے۔۔

مساوات کے نام پر دیئے گئے اس خوبصورت و خوشنما دھوکے میں عورت بھی پوری طرح پھنس گئی ہیں ۔اور فیمینیسم کے نام پر ہر وہ کام کرنا چاہ رہی ہے جو مرد کرتا ہے  جبکہ ایسا کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔اور اگر ایسا ہو جاۓ تو یہ فطرت کے خلاف بغاوت ہے اور  سماج و معاشرے کی بقاء و سالمیت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔۔ 
    ہاں اگر مساوات کی بات کی جاۓ تو پھر مذہب اسلام نے مرد و زن کے درمیان مساوات کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Who am i (کون ہوں میں)؟؟؟؟؟

Islam me masawat mard o zan