Women in ancient greece
عورت یونان کی نظر میں: اقوام قدیمہ میں جس قوم کی تہذیب سب سے شاندار نظر آتی ہے وہ ہے اہل یونان۔انہوں نے تہذیب وتمدن میں اور علوم و فنون میں اس قدر ترقی کی ہے کہ اس بنیاد پر بہت سی تہذیبیں اور بہت سے علم وجود میں آۓ۔ لیکن اس ترقی کے باوجود انکے یہاں عورت کا مقام نہایت ہی پست تھا ۔اہل یونان اپنی معقولیت پسندی کے باوجود عورت کے بارے میں ایسے تصورات رکھتے تھے جنکو سن کر ہنسی آتی ہے،لیکن ان سے اس بات کے سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ انکی نگاہ میں عورت کی حیثیت اور قدر و قیمت کیا ہے۔ اہل یونان کا نظریہ: آگ سے جل جانے اور سانپ سے ڈسنے کا علاج ممکن ہے لیکن عورت کے شر کا مداوا ممکن نہیں۔"پانڈورا" نامی عورت کے بارے میں ان کا عقیدہ یہ تھا کہ وہی تمام دنیاوی آفات و مصائب کی جڑ ہے۔ایک یونانی ادیب کہتا ہے " عورت صرف دو مواقع پر مرد کے لیے باعث مسرت ہے ایک شادی کے موقع پر ،ایک انتقال کے موقع پر" ۔ وہ اسکو انسانیت پر بار سمجھتے تھے ۔انکا مقصد اسکے سوا کچھ نہ تھا کہ وہ خادمہ کی طرح گھر والوں کی خدمت کرتی رہے۔ علم اور تہزیب کا اثر: تہذیب اور علم کی روشنی کا صرف اتنا اثر ہوا کہ عورت کا...