Biwi ke huquq

 عورت بحیثیت بیوی:

عورت کا دوسرا روپ بیوی کی صورت میں ہے۔دنیا کے تم مذاہب میں عورت سے دور رہنے کو تقدس اور پارسائی خیال کیا جاتا ہےاور رہبانیت اور ترک دنیا کو قرب الہی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔عیسائیت میں تو ننیں اور راہب پوری زندگی بغیر شادی کے گزار دیتے تھے،اسطرح سادھو اور سنت بھی عورت سے دور رہنے کو پاکیزگی سمجھتے تھے۔

اسلام میں بیوی کا مرتبہ:

اسلام نے عورت کو مرد کی زندگی کا لازمی جزء قرار دیا اور فرمایا


کائنات کا ایک حصہ اگر مرد ہے تو دوسرا حصہ عورت ہے۔اللہ نے مرد وعورت کو ایک دوسرے کا لباس قرار دیا ۔فرمایا:"هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَاَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ"-تم انکے لئے لباس ہو اور وہ تمہارے لئے لباس ہے۔
       عورت پر شادی کے ذریعہ اللہ نے بہت بڑا احسان کیا ہے۔اسے گھر،سکون،پیار و محبت عطا کیا ۔اسے گھر کی مالکن بنایا۔فرمایا
   

 یہاں مردوں کا ایک درجہ عورتوں پر زیادہ بتایا گیا ہے کیونکہ وہ گھر کا سربراہ ہوتا ہے۔وہ باہر کماتا ہے،محنت مزدوری کرتا ہےصرف عورتوں اور بچوں کیلئے۔فرمایا



بیوی کے حقوق:


 
  مرد انکے اخراجات پورے کرنے کے ذمہ دار ہیں اور عورت یہ حق حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔آنحضرتﷺنے بیوی کے حق کو مرد پر واجب کردیا ہے۔


بیوی کا پہلا حق: بیوی کا پہلا حق  حسن معاشرت ہے۔"وَعَاشِرُوْهُنَّ بِاالْمَعْرُوْفِ"- عورتوں کے ساتھ بھلائی کے ساتھ گزر بسر کرو۔


بیوی کا دوسرا حق:حق مہر ہے۔مہر کم ہو  یا زیادہ وہ بیوی کا شرعی حق ہے۔اسکو ادا کرنے میں دیر نہیں کرنا چاہئے۔
بیوی کا تیسرا حق:اپنی حیثیت کے مطابق بیوی کے جملہ اخراجات ،کھانا،پینا،رہنا سہنا،لباس،تعلیم اوردیگر مستحب اخراجات کا ادا کرنا شوہر پر فرض ہے۔ 
    مرد کا فرض ہے کہ اپنی بیوی کی عزت وآبرو کی حفاظت کرے اور اسے ہر طرح سے سکون واطمینان کا ماحول فراہم کرے۔ رسولﷺنے فرمایا
 
 اسلام نے عورتوں کے ساتھ بہت شفقت و رحمت کا برتاؤ کیا ہے۔ہمارے رسولﷺ نے اپنے آخری ایام میں حجۃالوداع کے موقع پر خصوصی وصیت فرمائی ۔

 
  اسلام نے اس میدان میں بھی عورتوں پر بڑا احسان کیا ہے ۔عورت کو کسی طرح ،کسی بھی میدان میں کم حیثیت اور بے وقعت نہیں کیا۔۔
       رسولﷺ نے عورت کی پیدائشی کمزوریوں کو مد نظر رکھتے ہوۓعورت کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرنے کا حکم دیا اور فرمایا

یہ تھے وہ حقوق جو اسلام نے عورت کو بحیثیت بیوی عطا کئے ہیں جو کسی قوم و مذہب نے نہیں دئے۔

Comments

Popular posts from this blog

Who am i (کون ہوں میں)؟؟؟؟؟

Masawat mard o zan

Islam me masawat mard o zan