Maa ka maqam

 عورت بحیثیت ماں:

ماں کو ہر دور میں اور ہر مذہب میں عزت و احترام دیا گیا ہے اور اولاد کیلئے والدین کی عزت کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے لیکن باپ کو ماں پر مقدم رکھا گیا ہے۔

ماں کا  مرتبہ اسلام میں:

اسلام نے یہاں بھی عورت کو فضیلت و اہمیت دی اور ماں کو باپ پر مقدم رکھا ۔گوکہ والدین کے ساتھ حسن سلوک پر بہت زیادہ زور دیا ہے اور ماں باپ کے ساتھ انتہائی نرمدلی محبت کا برتاؤ کرنے کا حکم دیاہے اور انہیں اف تک کہنے سے منع کیا ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے:
   
 

 اسلام میں ماں کے ساتھ حسن سلوک کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ماں بچے کو نو ماہ تک شکم میں رکھتی ہے اور تکلیف پر تکلیف برداشت کرتی ہے لیکن پھر بھی اسکے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی۔ 
سورہ لقمان ،آیت/١٤میں اللہ کا ارشاد ہے:"ہم نے انسان کو اسکے ماں باپ کے بارے میں وصیت کی ہے،اسکی ماں نے دکھ پر دکھ اٹھا کر اسے حمل میں رکھا اور اسکی دودھ چھڑائی دو برس میں ہے ،تو میری اور اپنے والدین کی شکر گزاری کر،میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

ماں خواہ مومنہ ہو یا مشرکہ حسن سلوک کی مستحق ہے۔

ان تمام آیات و احادیث میں ماں کا مقام بتایا گیا ہے۔یہ وہی ماں ہے جو کبھی باپ کے گھر سے نکالی جاتی تھی،دربدر ٹھوکریں کھاتی تھی ۔آج اپنی اولاد کی جنت کی مالک بنی بیٹھی ہےاور اپنے شوہر سے تین گناہ حق کی مالک ہے۔یہ عورت پر اسلام کا عظیم احسان ہےجسکی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکتی۔

Comments

Popular posts from this blog

Who am i (کون ہوں میں)؟؟؟؟؟

Masawat mard o zan

Islam me masawat mard o zan