Women in islam


 عورت سماج میں:

انسانی زندگی کے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ عورت کا ہے کہ عورت اس تمدنی زندگی میں کیسی رہے؟ مرد کے ساتھ اسکا تعلق کیسا ہو؟ اس معاشرے میں عورت کا مقام کیا ہے؟  اس معاملے پر جب ہم غور  کرتے ہیں توافراط و تفریط کا ایک طویل سلسلہ ہے۔ کہیں اسےلونڈی کا درجہ دے کر سماج کا ایک ناکارہ حصہ قرار دیا گیا تو کہیں اچانک اسے ابھارا جا رہا ہے اور اسے معاشرے میں ایک ایسا مقام دیا جا رہا ہے جہاں اسکے اصل تشخص کو دبا کر ایک اور ہی تشخص کا لبادہ چڑھادیا گا ہے،جہاں رہ کر وہ عورت نہیں رہتی بلکہ مرد بن جاتی ہے۔۔۔ 
        



اور جب عورت کو اسکے اصل مقام سے آگے بڑھادیا گیا تو پھر بے حیائی اور بد اخلاقی کا طوفان اٹھ کھڑاہوا ،شہوانیت ہر طرف عام ہو گئی اور عورت محض جنسی تسکین کا ذریعہ بن گئیں اور یہ بات معلوم ہے کہ جب کوئی قوم اخلاقی گراوٹ کا شکار ہوجاۓ تو اسکا نتیجہ ہلاکت و بربادی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔۔۔

  عورت اسلام میں:

       لیکن اگر کسی مذہب نے اس مسئلہ میں اعتدال سے کام لیا ہے تو وہ ہے مذہب اسلام ۔اسلام نے دیگر قوانین و مذاہب سےکہیں بہتر طور پر اس مسئلہ کو حل کیا ہے اور آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کو وہ حقوق دئیے جنہیں اب جا کر عورتوں نے حاصل کیا یا جن کے حصول کے لئے سر گرم عمل ہیں۔۔
    اسلام نے عورت کو ہر روپ میں عزت دی،ماں کے روپ میں اسے جنت کا دروازہ قرار دیا تو بیٹی کے روپ میں جہنم سے بچاؤ کا ذریعہ بنایا تو بیوی کے روپ میں اسے شوہر کا لباس قرار دیا۔۔۔اسے وراثت میں حصہ دیا اور معاشرہ  میں باعزت مقام دیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Who am i (کون ہوں میں)؟؟؟؟؟

Masawat mard o zan

Islam me masawat mard o zan